دوران نماز چھینک آنے پر دعا
(رفاعہ بن رافع رضی الله عنہ نے جب دوران نماز چھینک آنے پر یہ کلمات کہے:)
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ مُبَارَكًا عَلَيْهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرْضَى،
تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تیس سے زائد فرشتے اس پر جھپٹے کہ اسے کون لے کر آسمان پر چڑھے“۔




