رویا کرو 

ثقہ تابعی قسامہ بن زہیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (بصرہ کے گورنر) سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے بصرہ میں ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا:

(يأيها الناس ابكوا فإن لم تبكوا فتباكوا فإن أهل النار يبكون الدموع حتى تنقطع ثم يبكون الدماء حتى لو أرسلت فيها السفن لجرت).

“لوگو! (اللہ کے سامنے) رویا کرو اور اگر رونا نہ آئے تو رونے والی صورت بنا لیا کرو، کیونکہ دوزخی لوگ اس قدر آنسو بہائیں گے کہ آنسو ختم ہو جائیں گے پھر وہ خون کے آنسو بہائیں گے، آنسوؤں کی فراوانی کا یہ حال ہوگا کہ اگر اس میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ بھی بہہ پڑیں۔

[حلية الأولياء لأبي نعيم الاصبهاني ٣٣٣/١ ترجمة: أبو موسى الأشعري، وسنده حسن، كتبه محمد ارشد كمال]