اے بھائیو! اس دن كے لئے تیاری كرو

سیدنا براء بن عازب‌ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اچانک آپ نے ایک مجمع دیكھا، تو آپ نے فرمایا : یہ لوگ كس لیے جمع ہوئے ہیں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو بتایا گیا كہ یہ لوگ ایک كھودی جانے والی قبر كے پاس جمع ہوئے ہیں۔
رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌گھبراہٹ میں اپنے صحابہ كے آگے آگے تیز تیز چلتے ہوئے قبر تک پہنچے اور گھٹنوں كے بل بیٹھ گئے، میں آپ كے سامنے آگیا تاكہ میں دیكھوں كہ آپ كیا كرتے ہیں۔
آپ رونے لگے، حتی كہ آپ كے آنسوؤں سے مٹی تر ہو گئی، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا :
اے بھائیو ! اس دن كے ليے تیاری كرو۔

📚 (السلسلة الصحيحة : 1352)