سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلین کے متعلق ہمارا عقیدہ
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’جس نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا، ان کی شہادت میں مدد کی یا ان کی شہادت پر خوش ہوا اس پر اللہ تعالی کی، فرشتوں کی اور تمام انسانیت کی لعنت ہو، اللہ اس کی فرضی و نفلی کوئی عبادت قبول نہ کرے۔‘‘(1)
شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’جنہوں نے بھی اہلِ بیت اطہار پر ظلم کیا، انہیں شہید کیا یا ان میں سے کسی ایک کو بھی شہید کیا وہ اہل السنہ والجماعہ (اہل حديث) کے ہاں ظالم و ستمگر حکمران تھے، اہلُ السنہ ان حکمرانوں سے نہ دوستی رکھتے ہیں نہ ان سے محبت کرتے ہیں بلکہ ان سے بغض اور دشمنی رکھتے ہیں اور جس نے بھی اہل بیت پر ظلم کیا اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔‘‘(2)
حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ
1۔ (مجموع الفتاوى: ٤/ ٤٨٧)
2۔ (مجموعة الرسائل والمسائل النجدية: ٤/ ٨٧)