سوال 6888
کیا نسوار رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
نسوار نشہ آور ہے، اختلافِ رائے تو موجود ہے، لیکن میں نے پچھلے دنوں دیکھا کہ عرب کے علماء سگریٹ پینے کو مفسدِ صوم قرار دیتے ہیں، روزہ فاسد قرار دیتے ہیں۔ تو ہمارے نزدیک نسوار کا حکم بھی یہی ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




