صحت مند زندگی گزارنے کے لیے جسم کا سلامت، درست یا فٹ ہونا ضروری ہے، جسے آج کل جسمانی فٹنس کے نام سے جانا جاتا ہے۔جسم کو فٹ رکھنے کے لیے ماہرین صحت اور فٹنس کوچز کئی طرح سے رہنمائی کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک اہم ترین یہ بھی ہے کہ جسمانی ورزش یا فٹنس کے لیے باقاعدہ پلان بنایا جائے اور پھر اس فٹنس پلان پر عمل کیا جائے۔
فٹنس یا جسمانی صحت ایک لائف سٹائل
جب آپ صحت اور تندرستی کو جز وقتی مشغلہ یا 30 دن کے چیلنج کے بجائے طرز زندگی کے طور پر دیکھنا شروع کرتے ہیں، تو اس کے نتیجے میں آپ کی زندگی کے بہت سے شعبوں میں بہتری ہوجاتی ہے۔
تخلیقی صلاحیتوں میں  مثبت تبدیلی
صحت مند طرز زندگی گزارنا تخلیقی صلاحیتوں میں بھی مثبت تبدیلی لا سکتا ہے اور آپ کو نظم و ضبط، موافقت اور توازن سکھاتا ہے۔یہ طرز زندگی آپ کو اس قابل بنائے گا کہ آپ بہتر نظر آئیں اور بہتری کا احساس اپنے اندر محسوس کریں۔ اس کا یہ بھی فائدہ ہے کہ زندگی میں ان لوگوں کے لیے اپنے آپ کو ایک بہتر ورژن کے طور پر ظاہر کریں گے جو واقعی اہم ہیں۔
احساس جمالیات سے بڑھ کر
فٹ رہنے کا احساس جمالیات سے آگے کی چیز ہے۔صحت اور تندرستی سے کہیں بڑھ کر ہے۔اس بات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جب یہ شوق پیدا ہو جائے، تو آپ ہر کام کو اسی تناظر سے دیکھتے ہیں، آپ جو کھانا کھاتے ہیں، ورزش کرتے ہیں یا جم میں آپ جو وزن اٹھاتے ہیں، سب میں ترجیح اسی نظریے کی ہوتی ہے۔
ارتکاز اور فوکس میں بہتری
آپ محسوس کرتے ہیں۔آپ کی زندگی کا معیار،آپ کا فوکس یا کام پر ارتکاز، آپ کی حرکت کرنے کی صلاحیت اور آپ کی نفسیاتی حالت سب میں ایک خوشگوار تبدیلی پیدا ہو رہی ہے۔
جب آپ واقعی صحت مند ہوتے ہیں، تو آپ بہتر موڈ میں ہوتے ہیں اور جسمانی طور پر مزید کچھ کر سکتے ہیں۔

دوسروں کے لیے مثال قائم کرنا
جب آپ صحت مند طرز زندگی گزارنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ نہ صرف اپنے آپ پر احسان کرتے بلکہ آپ نے ان سب کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی جو آپ کے اردگر ہیں، آپ کے دوست، خاندان اور بچے صحت مند افراد سے متاثر ہوتے ہیں۔

تبدیلی کا سفر شروع کرنے والے بنیں
غیر صحت مند لائف سٹائل کو ترک کے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ایک ایسی تبدیلی ہے جو کہ دوسروں کے لیے قابل تقلید ہے، فٹ رہنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، مجموعی طور پر صحت مند اور خوشگوار دنیا محسوس ہوتی ہے۔آپ اپنے اردگرد موجود تمام لوگوں پر ایک زبردست اثر ڈال سکتے ہیں۔
اس طرز عمل سے لطف اندوز ہوں
یہ ضروری ہے جب آپ کی ورزش کے ساتھ مطابقت رکھنے کی بات آتی ہے۔ اگر آپ مسلسل ورزشیں کر رہے ہیں جس سے آپ لطف اندوز نہیں ہوتے ہیں، اور وہ آپ کو جسمانی اور جذباتی طور پر تھکاوٹ کا احساس دلاتی ہے، تو یہ صرف اتنی دیر تک چلے گی۔اس کے بعد کے اثرات دیر پا نہیں ہوں گے یا آپ کے مزاج پر اس کا مثبت اثر مرتب نہیں ہوگا۔ آپ کو چاہیے کہ اچھا محسوس کریں، اور آپ طویل مدتی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
مقابلہ بازی نہ کریں
یہ آپ کی زندگی اور آپ کا سفر ہے کوئی دوسرا اس میں کیونکر دخیل ہو؟ لہذا آپ کو کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کرنا چاہیے۔ جب آپ ہر روز جاگیں اور کل سے بہتر بننے کی کوشش کریں آپ صحیح راستہ اپنائے ہوئے ہیں۔

نئی چیزیں آزمائیں
اپنے تن آسانی کے ماحول سے باہر نکلیں۔ کسی دوست کے ساتھ فٹنس کی نئی کلاس لیں اور مختلف کھانوں کو دریافت کریں۔ موسم کے مطابق مختلف پھلوں سے لطف اندوز ہوں۔ اپ کا تن آسانی سے باہر نکلنا اور چیزوں کو تبدیل کرنا چیزوں کو دلچسپ بنائے گا اور آپ کو مستقل طرز زندگی گزارنے کے اس طریقے کو بنانے کے لیے متحرک اور متاثر رہنے میں مدد ملے گی۔

الیاس حامد