صدور حفظ سسٹم کے عنوان سے العلماء کے تحت ایک اور سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں بچوں اور بچیوں کے لیے حفظ کا منفرد سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس میں یومیہ، ہفتہ وار، ماہانہ رپورٹ سسٹم اور جائزے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، بچوں کو دو سالہ حفظ پلان کے مطابق چلایا جاتا ہے، اور بہتر کارکردگی پر نقدی انعام دیا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر سو کے قریب بچے اور بچیاں اور پانچ اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تفصیلی تعارف درج ذیل ویڈیو میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
حفظِ قرآن کیون؟
1۔ حفظِ قرآن دنیا کی بہترین تعلیم ہے۔
2۔ حفظ قرآن بچے کی ذہنی صلاحیت کو نکھارتا ہے۔
3۔ حفظ قرآن بچے کو پڑھائی کا عادی بناتا ہے۔
4۔ حافظ قیامت والے دن عظیم فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔
5۔ حافظ کے والدین کو روزِ محشر تاج پہنایا جائے گا۔
صدور حفظ سسٹم کی خصوصیات:
1۔ کلاس کے لیے قابل اور محنتی اساتذہ کی خدمات
2۔ بچوں کی تربیت اور ادعیہ مسنونہ کا اہتمام
3۔ قواعد تجوید پر خصوصی توجہ
4۔ یومیہ اور ماہانہ جائزہ (رپورٹ سسٹم)
5۔ عربی لہجات کی مشق
شرائطِ داخلہ:
1۔ پرائمری پاس 2۔ ناظرہ قرآن 3۔ طالبعلم اور سرپرست کی طرف سے نظم و ضبط کی پابندی کا معاہدہ
سہولیات:
1۔ فری تعلیم
2۔ فری مصاحف اور تپائیاں (رحل)
3۔ فری یونیفارم
برائے رابطہ:
حافظ عمر حیات حفظہ اللہ 03220010282 (کال، واٹس ایپ)