فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ بخاری حفظہ اللہ

تعلیم:فاضل جامعہ سلفیہ اسلام آباد، شہادۃ العالمیہ وفاق المدارس السّلفیہ فیصل آباد، فاضل جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
دینی خدمات اور مصروفیت:
2008 سے 2011 اور 2018 سے 2022 تک فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ کی زیر نگرانی مکتبہ ضیاء السنہ میں بحیثیت لائبریرین کام کیا (جو مسجد التوحید G-10/4 اسلام آباد میں مولانا عبدالغفار حسنؒ کی یاد میں قائم کیا گیا) اور اس دوران مولانا عبدالغفار حسنؒ کی کئی کتب پر کام کرنے کا موقع ملا۔
2023 سے تاحال پروفیسر خلیل الرحمٰن چشتی حفظہ اللہ کے زیر نگرانی اُن کے ادارے “الاحسان” میں کام کر رہا ہوں۔
تدریس:
2009 سے 2011 تک مادر علمی جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں تدریس کی۔ اس کے ساتھ شعبہ تعلقات عامہ کی ذمہ داری تھی۔