سوال (786)

کیا کوئی بھی عورت یہ وصیت کر سکتی ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا سارا مال صدقہ کر دینا ، جو جو سونے کی کچھ چیزیں ہوں ، ان کو مسجد میں دے دینا حالانکہ گھر میں خود اشد ضرورت ہے ، بیماری ہے ، اس کیفیت میں کیا اس وصیت پر عمل کیا جائے گا ؟ اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

جواب

اس عورت کا ترکہ جتنا بھی ہے ۔ تھوڑا یا زیادہ ، اس میں سے صرف ایک تہائی کی وصیت کرنے کی اجازت ہے ۔ اس نے اگر سارے مال کی وصیت کربھی دی ہے تو صرف ایک تہائی مسجد میں دے دیں باقی شرعی ورثاء کا حق ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ