ہمارے اکثر پراجیکٹس کا تعلق براہ راست مردوں کے ساتھ ہی تھا، پھر بعض خواتین اور بہنوں کے اصرار پر ’شعبہ خواتین و اطفال‘ شروع کیا گیا، جس میں خواتین کے مسائل، اور بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اور وقتا فوقتا تعلیمی و تربیتی کورسز اور انعامی مقابلہ جات اور دینی مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جن سے اب تک سیکڑوں خواتین اور بچے مستفید ہوچکے ہیں۔ وللہ الحمد۔