اگر آپ کو قبض نہیں ہوتی، پیٹ کے امراض کا شکار نہیں ہیں، معدہ تندرست ہے، چربی نہیں بڑھ رہی، غذا آسانی سے ہضم ہورہی ہے تو مبارک ہو آپ صحت مند ہیں آپ کو بس اپنے آپ پہ یونہی توجہ دیتے رہیں!
لیکن اگر آپ درج بالا مسائل کا شکار رہتے ہیں تو یقیناً آپ کو صحت پہ توجہ دینی چاہئے۔
صحت ایک بار گئی تو پھر بس ۔۔ کچھ بھی کرلیں نظام گڑ بڑ ہوجائے تو کنٹرول مشکل ہوتا ہے۔
ہماری پرابلم ہی یہی ہے کہ ہم اچھی غذا نہیں کھاتے اور بعد میں ڈاکٹروں اور حکیموں کی جیبیں بھرتے رہتے ہیں ، دوا پہ خرچ کر دیں گے لیکن غذا پہ نہیں۔
ہوٹلنگ پہ پارٹیوں پہ بے تحاشا پیسہ لگ جائے پرواہ نہیں لیکن اپنے وجود کے لئے ہماری جیب خالی ہے ، پچاس ہزار ایک لاکھ ڈیڑھ لاکھ حتی کہ پانچ ، دس لاکھ کا موبائل فون بھی معنی نہیں رکھتا لیکن کھانے کے لئے اچھی غذا کے پیسے ہماری جیب پہ بھاری ہیں ۔
اپنی زندگی اور اپنے وجود کا ستیا ناس کردیا مصنوعی غذائیں کھا کھا کر نہ آرام کی نیند ہے نہ سکون کا دن ۔۔ کوئی صحت مند ایکٹویٹی نہیں بس جم جاکر ڈولی بنانے کا جنون ہے یا رات بھر پب جی کھیلنا۔
اچھی غذا کچن میں ہے ہی نہیں ، نہ خود کھاتے ہیں نہ بچوں کو کھلاتے ہیں ، پاپڑ اور لیز سے بچوں کو بھی کچرا کھلا رہے ہیں اپنے دشمن تو ہیں ہی لیکن اپنے معصوم بچوں کو بھی بیمار بنا رہے ہیں اور اس پہ افسوس بھی نہیں۔
آئس کریم ، پیزا اور چپس کھلا کر ہم اپنے بچوں کو بیمار اور بیمار کر رہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری محبت ہے ۔ اللہ کے بندے یہ زہر ہے اور زہر کھلا کر اپنے بچوں کے ساتھ ممت دشمنی کیجئے ، نکال پھینکئے اپنے کچن سے یہ مصنوعی غذائیں ، خوراکیں ۔۔
اگر جیب پہ بھاری نہیں اللہ نے نوازا ہے تو آج ہی سے خالص دیسی گھی گھر کے کچن کا حصہ بنا دیجئے، یا پھر مہینے میں کم از کم دو کلو گھی لازمی استعمال کیجئے ، گھر پہ دو چار دیسی مرغیاں رکھئے ان کے انڈے کا آملیٹ دیسی گھی میں بنا کر روزانہ کچن بکس میں ڈال کر بچوں کے ساتھ سکول بھیج دیا کیجئے ۔
دوپہر میں دیسی شکر کے ساتھ بچوں کو دیسی گھی گرم کرکے ڈال دیجئے
رات کو سبزی کا سالن کھلائیے اس کے لئے گھر کی چھت میں کچن گارڈننگ کیجئے یہ سب چیزیں آپ کے گھر کو صحت مند بنائیں گی ۔
دیسی گھی FAT ختم کرتا ہے ، ہاضمہ درست کرتا ہے ، غذائی کیلوریز پوری کرتا ہے ، بلغم روکتا ہے ، اندرونی خشکی دور کرتا ہے ، قبض کا خاتمہ کرتا ہے ، جگر کو فعال رکھتا ہے اور اعصابی قوت میں اضافہ کرتا ہے۔
محمد معاویہ