الجامع لمکررات صحیح البخاری

ہمارے کبار شیوخ بہت توجہ دلاتے تھے کہ صحیح بخاری کی احادیث جو تکرار سے آتی ہیں ان میں سے ہر ایک کی سندوں، متنوں اور ابواب کو جمع کیا کریں تاکہ اسنادی اختلاف، متن کے تمام الفاظ اور امام بخاری کی فقاہت ابواب کی شکل میں آپ کے سامنے ہو۔
الحمدللہ راقم فقیر بھی اپنے طلبہ و طالبات کو اسی نہج پر توجہ دلاتا رہتا ہے۔

اس عظیم مقصد کے لیے طلبہ علوم حدیث کے لیے صحیح بخاری پر ایسا ہی کام کردیا گیا ہے۔ جس میں
1- تکرار والی احادیث کو ایک ہی جگہ تمام سندوں، تمام متنوں اور تمام ابواب کے ساتھ جمع کر دیا ہے۔
2۔ تاکہ طلبہ سندوں کا تقابل کرسکیں، اور ان کے اختلاف کو حل کرسکیں، اور اسنادی بحوث کو سمجھ سکیں۔
3۔ متن حدیث کو خود جمع کرسکیں۔ ایک جگہ متن مختصر ہے تو دوسری جگہ مفصل ہے، طلبہ بیک وقت ایک حدیث کے تمام متون دیکھ سکیں۔
4- امام بخاری کا اجتہاد و فقہی بصیرت صحیح بخاری کے ابواب میں بہت زیادہ ہے، ایک ہی حدیث پر امام بخاری مختلف ابواب قائم کرتے ہیں، ان سب کو ایک ہی جگہ جمع کردیا گیا ہے تاکہ استنباط اور اجتہاد کا ملکہ پیدا ہوسکے۔

راقم فقیر کے علم میں ایسا کوئی کام پہلے نہیں ہوا، اس لیے س کی اہمیت کے پیش نظر یہ کیا ہے۔
اللہ تعالی اس عمل کو قبول فرمائے اور مزید کی توفیق دے۔ آمین

ابو رمیثہ ابراہیم بن بشیر الحسینوی

یہ بھی پڑھیں: تاجروں کے لیے منتخب صحیح بخاری