فاضل جامعہ سلفیہ فیصل آباد، جہاں حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ سے صحیح بخاری پڑھی اور دیگر مشایخ سے استفادہ کیا۔ اس کے ساتھ فیصل آباد قیام کے دوران بعض اساتذہ سے جامعہ کے علاوہ، فنون اور تفسیر وغیرہ میں مستقل استفادہ کیا جن میں سرفہرست شیخ التفسیر مولانا عبداللہ صاحب ہیں جو سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ اور مفتی حسن جان رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں۔ فراغت کے بعد سے مرکز النور لاہور میں تفسیر اور اصول تفسیر پڑھا رہا ہوں۔ فقہ، تفسیر اور ادب عربی خاص شغف کے میدان ہیں۔ فی الحال یونیورسٹی آف سیالکوٹ سے ایم فل کر رہا ہوں۔