سوال 7681

السلام علیکم و رحمۃ اللہ شیخ محترم
فرض حج کے بعد دوسرا حج کرنے کا ثواب کیا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ حجِ مبرور کا اجر جنت کے سوا کچھ نہیں۔ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے اس میں کوئی قید نہیں لگائی کہ حج فرض ہو یا نفل۔
اسی طرح دوسری حدیث میں ہے کہ جو شخص سنت کے مطابق اور اخلاص کے ساتھ حج ادا کرتا ہے، وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اسے جنم دیا ہو۔ یہاں بھی فرض اور نفل کی کوئی تخصیص نہیں کی گئی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ