استاذ گرامی الشيخ أبو بكر صديق السلفي رحمه الله ( صدر دار الدعوة السلفیة و سرپرست ہفت روزہ الاعتصام لاہور ) 100 سال سے زائد عمر پا کر وفات پاگئے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون
شیخ محترم کو کبار علماء سے شرف تلمذ حاصل تھا۔ مولانا محمد حسین ہزاروی، مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی، مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، مولانا نیک محمد رحمهم اللہ جیسی نامور شخصیات سے مستفید ہوئے۔ شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمه اللّٰه بیک واسطہ روایت کرتے تھے۔
مولانا سے متعلق پڑھ تو بہت عرصے سے رکھا تھا اور ملاقات کی خواہش بھی تھی۔ چند ماہ قبل برادر مکرم مولانا عبدالقدوس راشد حفظه اللّٰه کی معیت میں شیخ محترم کی خدمت میں حاضر ہوئے، شیخ پر أوائل بخاری کی قراءت کرکے کبار علماء کی نسبت سے اجازت حدیث بھی حاصل کی۔
جسمانی قوی کمزور ہوچکے تھے لیکن حافظہ قوی تھا۔ دور طالبعلمی کی بعض باتیں سناتے رہے۔
دراز عمری اور اعصاب کی کمزوری کے باوجود باجماعت نماز ادا کرتے رہے۔ آخری سال کمزوری بڑھ جانے کے باعث مجبورا گھر پر نماز پڑھتے رہے جس پر افسوس بھی کرتے رہتے۔
اللهم اغفرله وارحمه واسكنه فسيح جناته
شیخ محترم کی نماز جنازہ آج مورخہ 24 جولائی بعد نماز عصر جامع مسجد نجم اہل حدیث احاطہ تھانیداراں مصری شاہ لاھور میں اداء کی جائے گی۔
(رانا عبد اللہ مرتضی)



