میرا نام محمد سلمان ہے اور میرے والد کا نام کرامت علی ہے۔ میں اقبال ٹاؤن، نزد لاہور موٹروے سٹی، شیخوپورہ روڈ کا رہائشی ہوں۔ میں نے قرآنِ مجید اپنے آبائی علاقے کی جامع مسجد تقویٰ سے حفظ کیا۔ اس کے بعد جامعہ بلال الاسلامیہ، دوساکو چوک سے پانچ سالہ تجوید و قراءات کا تخصصی کورس مکمل کیا۔ اس وقت میں العلماء انسٹیٹیوٹ میں بطور ریسرچر خدمات انجام دے رہا ہوں، جہاں اسلامی موضوعات پر تحقیق، مستند علمی مواد کی تیاری اور دینی معلومات کی تدوین وترتیب میری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ساتھ ہی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایس اسلامک اسٹڈیز کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔