سوال 7324
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حزب البحر کیا ہے اور اس کا تین دن کا یہ جو چلہ ہوتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ چیزیں بعد میں دین کے اندر زبردستی شامل کی گئی ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نیز سلف صالحین سے ایسی کوئی چیز ہمیں نہیں ملتی۔ اور عبادت کا بنیادی اصول یہ ہے کہ عبادت کے کرنے کی دلیل ہوتی ہے، جس کے کرنے کی دلیل نہ ہو، وہ عبادت نہیں بلکہ بدعت ہوتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ



