سوال 7412
السلام علیکم!
شیخ صاحب کیا انگریزوں (عیسائی و غیر عیسائی) کے تہواروں کے اعتبار سے کارڈ بیچ سکتے ہیں انہیں. جیسے ہمارے ہاں کبھی عید پہ کارڈ دیے جاتے تھے اس طرح کے.
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری معلومات کے مطابق غیر مسلموں کے ہر تہوار کا تعلق کسی نہ کسی شرک یا عقیدے کے ساتھ ضرور ہے۔ عام طور پر ہمارے ہاں عیسائی زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ان کا کوئی بھی تہوار آپ لے لیں کرسمس لے لیں ایسٹر لے لیں۔ ان کا تعلق ایک باقاعدہ عقیدے کے ساتھ ہے اور وہ عقیدہ شرکیہ ہے۔ لہذا اصل چیز یہی ہے عقیدہ توحید کے تحفظ کا تقاضا یہی ہے کہ ایسے لوگوں سے معذرت کر لی جائے۔ کیونکہ ان کو کارڈ وغیرہ بیچنا یہ شرکیہ عقیدے کی ترویج و اشاعت ہے جو کہ ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ


