سوال 7630
نقل جسد میت کے بارے کیا حکم ہے؟
سیدہ عائشہ صدیقہ رض کے بارے میں آتا ہے کہ ان کا بھائی وادی حبشہ میں فوت ہوا اور اس کو لایا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر اسے ادھر ہی دفنا دیا جاتا تو بہتر تھا۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر میت کی بے حرمتی کا اندیشہ ہو تو اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے، لیکن عام حالات میں ایسا کرنا درست نہیں۔
آج کل جس طرح میتوں کو منتقل کیا جاتا ہے، آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ اس دوران کس قدر بے حرمتی ہوتی ہے۔ بعض صورتوں میں بے حرمتی آپ کی سوچ سے بھی زیادہ شدید ہوتی ہے۔ اگر میں یہاں دو تین مثالیں دے دوں تو آپ کے پاؤں تلے زمین نکل جائے گی۔
لہذا افضل، اولیٰ اور بہتر یہی ہے کہ میت کو منتقل نہ کیا جائے، بلکہ جہاں وفات ہوئی ہو، وہیں اسے دفن کر دیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




