ریا کاری کا خوف
اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں ابراہیم نخعی کے پاس تھا اور آپ قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے، اسی اثناء میں ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ نے قرآن مجید کو ڈھانپ لیا اور فرمایا: یہ شخص یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ میں ہر وقت قرآن مجید پڑھتا ہوں۔
(صفۃ الصفوۃ: 49/2)