غیبت اور بہتان کا فرق

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”کیا تم جانتے ہو غیبت کیا ہے“؟صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: “اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں”۔آپ ﷺ نے فرمایا:
”اپنے بھائی کا اس طرح تذکرہ کرنا جو اسے ناپسند ہو“ عرض کیا گیا: “آپ یہ دیکھیے کہ اگر میرے بھائی میں وہ بات واقعی موجود ہو جو میں کہتا ہوں تو”؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
”اگر اس میں وہ بات موجود ہے جو تم کہہ رہے ہو تو تم نے اس کی غیبت کی، اور اگر وہ بات اس میں موجود نہیں تو تم نے اس پر بہتان باندھا“۔

[صحیح مسلم:6593]