قرآن کریم کم سے کم کتنے دنوں میں ختم کیا جائے
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کتنے دنوں میں قرآن پڑھوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
“ایک مہینے میں “انہوں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا”سات دنوں میں پڑھو” انہوں نے کہا: میں اس سے بھی زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جس “شخص نے تین دن سے کم میں قرآن پرھا، اس نے اسے سمجھا ہی نہیں”۔
سنن ابی داود: 1390