إنا للہ وإنا إلیہ رجعون
عالَمِ اسلام کے عظیم قاری فضیلۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد الفتاح القاری آج مدینہ منورہ میں 80 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
مرحوم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے سینئر اساتذہ کرام میں شمار ہوتے تھے۔ اور جامعہ کے کلیۃ القرآن کے بھی عمید ( ڈین ) رہے، اور اسی طرح شاہ فہد پرنٹنگ پریس مدینہ منورہ میں بھی قرآن کریم کی طباعت کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے نگرانِ اعلی رہے۔ اس کے علاوہ ایک عرصے تک اسلام کی چوتھی اہم مسجد، مسجد قباء میں امامت کے فرائض بھی سر انجام دیے۔
آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، لیکن تعلیم و تربیت، اور زندگی کا اکثر حصہ مدینہ منورہ میں ہی گزارا۔
سنن القراء والمجودین کے نام سے کتاب لکھی، اسی طرح سبعہ احرف کی وضاحت میں بھی مستقل کتاب تصنیف فرمائی۔ ان دونوں کتابوں کا اردو میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔