سندھ کے جید عالم دین، داعی توحید و سنت محب صحابہ، توحید و سنت کے بے باک مناظر حضرت مولانا عبدالباقی لاکھو بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون-

آپ کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ 9 بجے ( 2022 / 10 / 14 ) بمقام: ضلع قمبر کی مشہور گوٹھ: رب رکھيو لاکھو، میں ادا کی جاۓ گی۔

مولانا مرحوم 1933 ٕ ميں پيدا ہوۓ تھے۔ آپ نے کئی جیّد علماء سے کسب فیض کیا جن میں سے محدث العصر حضرت حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ اور حضرت علامہ سید بديع الدين شاہ راشدی رحمہ اللہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ آپ کے والد محترم مولانا محمد ايوب لاکھو رحمہ اللہ عظيم عالم دين، اور بلند پايہ مناظر تھے، آپ نے 1944 ٕ ميں وفات پائی۔ آپ کے بعض مناظرے ہم نے رسالہ ( دعوت اہل حديث ) ميں آپ کے نواسے پروفيسر بشير احمد لاکھو حفظہ اللہ کے انٹرويو ميں شايع کيے ہيں.
آپ کے دور ميں آپ کے گاٶں ميں شيخ الاسلام مناظر اسلام مولانا ابو الوفا ثنا ٕ اللہ امرتسری رحمہ اللہ بھی تشريف لاۓ تھے.
دشمنانِ صحابہ کو آپ نے بيشمار مناظروں ميں شکست دی۔ چنانچہ کئی ایک لوگوں نے اپنے عقائد و نظریات سے توبہ کی، اور بيشمار نے گالياں دينا ترک کردی، آپ کے پاس اس طبقے کی ناياب کتب تھيں۔

بہ شکریہ: حافظ عبد الاعلی درانی حفظہ اللہ