Avatar photo

مدثر لطیف اثری

الحمد للہ، دینی تعلیم، تدریس، افتاء اور دعوتِ دین کے میدان میں مختلف اداروں کے ساتھ خدمتِ دین کی سعادت حاصل ہے۔ تدریسی و انتظامی ذمہ داریاں جامعہ ابی ہریرہ، بورے والا میں صحیح بخاری کی تدریس اور شعبۂ افتاء کی ذمہ داری۔ جامعہ تعلیم القرآن والحدیث میں نمازِ ظہر کے بعد صحیح بخاری کی تدریس۔ جامعہ عثمانیہ اثریہ، چنو موڑ، بورے والا میں بطور مدیر خدمات۔ امام سیبو اکیڈمی پاکستان کے آن لائن تعلیمی و تربیتی پروگراموں کی نگرانی اور انتظام۔ تعلیمی اسناد درسِ نظامی۔ وفاق المدارس سے تخصصی تعلیم۔ قراءتِ سبعہ کی سند۔ اسلامک بورڈ سے تخصص فی الافتاء (مفتی کورس)۔ اعلیٰ تعلیم 2023ء میں اوکاڑہ یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کیا۔ اس وقت بحمداللہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے مرحلے میں ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ دینِ اسلام کی خدمت کو قبول فرمائے، اخلاص عطا فرمائے اور علمِ نافع کو امتِ مسلمہ کے لیے ذریعۂ خیر و برکت بنائے۔ آمین۔