اے اُحد !ٹھہر جا..
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ ایک مرتبہ احد پہاڑ پر چڑھے۔ آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر ؓ، حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ تھے اتنے میں پہاڑ لرز نے اور کانپنے لگا تو آپ نے فرمایا:
اُثْبُتْ أُحُدُ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ.
”اے اُحد !ٹھہر جا کیونکہ تجھ پر اس وقت ایک نبی ﷺ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں“۔
[صحیح البخاري:3675]