سوال 7183
ایک شخص حج کرنے جاتا ہے وہ ظاہر ہے حج قران یا حج تمتع کرنے سے پہلے جو عمرہ کرتا ہے وہ اس عمرہ میں صفا مروہ کی سعی کرے گا۔ میرا سوال یہ ہے اس بعد جب وہ حالت حرام میں یا دوبارہ 8 ذوالحج کو منی جانے حرام باندھتا ہے ایسا شخص قربانی کرنے بعد طواف افاضہ کرنے بعد دوبارہ صفا مروہ کی سعی کرے گا یانہیں ۔ اس کا جواب عنایت فرمائیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہلِ علم کے اس مسئلے میں دو قول ہیں، خاص طور پر طوافِ افاضہ کے بعد سعی کے حوالے سے۔
جمہور اہلِ علم کا موقف، ہمارے علم کے مطابق، یہی ہے کہ سعی دوبارہ کرنی چاہیے۔ اگرچہ حاجی عمرے کے دوران سعی کر چکا ہو، لیکن طوافِ افاضہ کے بعد دوبارہ سعی کرے۔ یہی جمہور اہلِ علم کا فیصلہ ہے۔
البتہ بعض اہلِ علم، جمہور کے ماسوا، یہ کہتے ہیں کہ ایک سعی بھی کفایت کر جائے گی؛ خواہ وہ عمرے کے ساتھ کر لی گئی ہو یا بعد میں طوافِ افاضہ کے بعد کر لی جائے۔
لہذا مسئلے میں وسعت موجود ہے، لیکن جمہور کا موقف کہ طوافِ افاضہ کے بعد سعی کی جائے ہمیں اولیٰ اور راجح معلوم ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




