توحید کی طرف دعوت تفرقے کا باعث؟
شیخ البانی رحمہ اللہ سے ایک سوال کیا گیا: کچھ لوگ کہتے ہیں: توحید، عقیدہ صحیحہ اور “منہج سلف” کی طرف دعوت دینے سے لوگوں میں اختلاف و تفرقہ پیدا ہوتا ہے، ان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
’’شیخ البانی رحمہ اللہ جواب میں فرماتے ہیں:
“الله أكبر! وهل من يقول في هذا الزمان: أن الدعوة إلى التوحيد والدعوة إلى كتاب الله وسنة رسول الله ومنهج السلف الصالح يفرق الأمة سبحان الله! ذلك القول هو الضلال البعيد”.
اللہ اکبر، کیا اس زمانے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو توحید، کتاب و سنت اور “منہج سلف صالحین” کی طرف دعوت دینے کو امت میں اختلاف و انتشار کا سبب مانتے ہیں؟ یہ تو بڑی گمراہی والی بات ہے‘‘۔
[موسوعۃ الالبانی فی العقیدۃ (2/ 85)]