سوال 7189

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کیا علمائے کرام کہتے ہیں اس مسئلے کے بارے میں اگر ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے تو چھوٹے بچے کے ساتویں دن بال کٹائے جا سکتے ہیں کیونکہ چاند نظر آجانے کے بعد حجامت کرانا حدیث میں قربانی کرنے والے کے لیے منع ہے؟

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
اصلا پابندی صرف قربانی کرنے والے افراد پر ہے باقی اس ممانعت سے خارج ہیں۔
البتہ بعض سلف صالحین کا خیال ہے کہ بچوں کے بال بھی نہ کاٹے جائیں۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ