سوال 7190
کیا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے قربانی کرنا کہیں منقول ہے؟
جواب
سيدنا أبو بكر و سيدنا عمر رضى الله عنهما سے قربانی کا ترک اس وجہ سے بیان ہوا ہے کہ لوگ ان کی اقتداء نہ کرنے لگ جائیں یعنی واجب نہ سمجھ لیں۔
السنن الکبری للبیھقی
باقی عام طور پر صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین قربانی کرتے تھے اور یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر صحابی سے الگ، الگ صراحت کے ساتھ قربانی یا کوئی بھی ثابت شدہ عمل کرنا ہمیں ملے تو ہم اسے سر انجام دیں گے۔
صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین تو عام نفلی عمل جو عموما ترک نہیں کرتے تھے تو بھلا وہ ایک سنت مؤکدہ عمل کو کیونکر ترک کریں گے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




