سوال 7188
سوال ہے کہ میں شرعی پردہ کرتی ہوں۔ لیکن میرے رشتے کے لیے لوگ دیکھنے آتے تو انکی یہی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ لڑکے کے باپ کو شکل دکھائی جائے کیوں کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے پسند کرنا، تو کیا مجھے شکل دیکھا دینی چاہیے یا نہیں اور کب دکھائی جائے۔
ہر ہفتے کوئی نیا رِشتہ آتا صرف اس وجہ سے انکار ہو جاتا کہ ایک تو میں پردہ کرتی دوسرا ان کے باپ کو شکل نہیں دکھائی۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اصل ذکر لڑکے کا ہے۔ اگر لڑکا خود دیکھنا چاہتا ہے تو وہ اپنی فیملی کے ساتھ آئے، مجلس میں بیٹھے، اور آپ بھی فیملی کی موجودگی میں آئیں۔ مثلاً چائے رکھ دیں، سلام دعا ہو جائے، ایک دو منٹ بیٹھ جائیں، پھر واپس چلی جائیں۔ عموماً دیکھنے کا یہی طریقہ ہوتا ہے۔
البتہ صرف لڑکے کے والد کو الگ سے دکھانے کی کیا تُک بنتی ہے؟ اگر والد بھی مجلس میں بیٹھا ہوا ہے تو الگ بات ہے، لیکن یہ کہنا کہ “پہلے باپ دیکھے گا، پھر فیصلہ ہوگا”تو پھر اگر بعد میں لڑکا خود انکار کر دے تو؟
شریعت نے اصل اجازت لڑکے کو دی ہے کہ وہ نکاح کے ارادے سے دیکھ لے۔ لہٰذا فیملی کی موجودگی میں، حدود و آداب کے ساتھ، ایک مرتبہ مختصر ملاقات کی گنجائش موجود ہے۔
آپ کی بھی فیملی موجود ہو، ان کی بھی، والدین ساتھ ہوں، اور آپ مختصر وقت کے لیے آئیں، مثلاً چائے رکھیں، دو منٹ بیٹھیں، پھر چلی جائیں۔ شریعت میں اتنی گنجائش موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




