حسنین کریمین کے ناموں کا انتخاب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
“لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّاهُ حَمْزَةَ، فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّاهُ بِعَمِّهِ جَعْفَرٍ، قَالَ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ” إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أُغَيِّرَ اسْمَ هَذَيْنِ ” فَقُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَمَّاهُمَا حَسَنًا وَحُسَيْنًا”.
“حسن اور پھر حسین (رضی اللہ عنہما) دونوں کے نام پہلے اور رکھے گئے تھے، لیکن بعد میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلا کر فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں دونوں بچوں کے نام تبدیل کردوں، تو میں نے عرض کی کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، اور پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ’حسن‘ اور ’حسین‘ رکھا”۔
[مسند احمد:١٣٧٠، السلسلة الصحيحة:٢٧٠٩]