سوال 7169
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
منگل والے دن ابھی تک کچھ مسلمان کوئی کام کا آغاز نہیں کرتے نہ شادی کرتے ہیں نہ کاروبار کرتے ہیں کہ اس دن کوئی بھی کام کریں تو کوئی نہ کوئی حادثہ ہوجاتا ہے اس دن کوئی کام تکمیل کو نہیں پہنچتا۔ اس کے متعلق رہنمائی فرمادیں
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مسلمانو! ہمیں ان توہمات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ اصل میں یہ سلسلے سارے کے سارے ہندوؤں سے ہمارے اندر آئے ہیں۔ کائنات کا ایک ذرہ بھی اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر اپنی جگہ سے حرکت نہیں کر سکتا۔ لہٰذا کوئی ایسا سوچتا ہے کہ منگل والے دن کسی کام کا آغاز نہیں کرنا چاہیے، یہ ہندوؤں کا عقیدہ تو ہو سکتا ہے، مسلمان کا نہیں ہو سکتا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ




