سوال7173

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نظر بد سے اپنے گھر اور کاروبار کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فرائض کو وقت پر ادا کریں۔ نوافل کی کثرت ہو۔ اذکار وقت پر کیے جائیں۔ مسنون اذکار وقت پر کیے جائیں اور ہر قسم کی چھوٹی بڑی دعائیں جو جہاں جس مقام و محل کی بتائی گئی ہیں، اس کا اہتمام کریں تو ان شاء اللہ محفوظ رہیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں اس میں ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گا۔ اگرچہ آپ نے بات اجمالاً بیان کی ہے، لیکن اس میں ایک خاص وضاحت ضروری ہے۔
وہ یہ کہ جس گھر میں فجر کی نماز، خاص طور پر فجر کی نماز، اگر گھر کا کوئی بھی فرد حتیٰ کہ دس سال سے زائد عمر کا بچہ بھی فجر کے وقت سویا رہتا ہے اور نماز وقت پر ادا نہیں کرتا، تو وہاں بہت سی غفلتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔
اس لیے آپ نے فرائض کا ذکر کیا تھا، تو میں نے مناسب سمجھا کہ اس بات کی خاص طور پر وضاحت کر دوں کہ فجر کی نماز کسی بھی قیمت پر وقت سے مؤخر نہ کی جائے۔ اس میں بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ