زلزلے اور بری موت سے پناہ کی جامع دعا

حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتےتھے:

“اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ التَّرَدِّي وَالْهَدْمِ وَالْغَرَقِ وَالْحَرِيقِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا”.

اے اللہ !میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ کسی اونچی جگہ سے گر جاؤں یا کوئی عمارت مجھ پر گر جائےیا غرق ہوجاؤں یا آگ میں جل مروں۔ اوراس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے مرتےوقت شیطان بد حواس کردے۔ اورمیں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ تیرے راستے میں (دوران جہاد میں ) میدان جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہوا مارا جاؤں ۔ اوراس بات سے بھی تیر پناہ میں آتا ہوں کہ کسی زہریلی چیز کے ڈسنے سے مرجاؤں‘‘۔

[سنن نسائی : 5533 ]