فتنہ انکار حدیث جو پچھلی صدی سے ایک بار پھر تازہ ہوا، اگر اس کے اسباب و علل پر غور کیا جائے تو کوئی علمی اسباب سامنے نہیں آتے، بلکہ کچھ نفسیاتی قسم کی وجوہات ہیں، جو انکار حدیث کا سبب بنیں۔ مثلا:
1۔ غیروں سے مرعوبیت 2۔ اپنی روایت سے ناواقفیت 3۔ عقل کا بے محل استعمال
4۔ سینہ زوری اور تحکم 5۔ سہولت پسندی 6۔ سطحیت اور لاابالی پن
7۔ علمِ تدوینِ قرآن سے ناواقفیت
ان سب نکات کے عملی ثبوت منکرینِ حدیث کی کتب میں موجود ہیں، اور ان چیزوں کا محاکمہ اور وضاحت اہلِ سنت و حدیث کی کتابوں میں مرقوم ہے۔