توبہ و استغفار کی اہمیتـ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ کی قسم میں دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اللہ سے استغفار اور اس سے توبہ کرتا ہوں“۔

[صحیح البخاری| حدیث:6307]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”لوگو! اللہ کی طرف توبہ کیا کرو کیونکہ میں اللہ سے ۔۔ ایک دن میں ۔۔ سو بار توبہ کرتا ہوں“۔

[صحیح مسلم| حدیث: 2702.01]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”جو شخص یہ کلمات کہے تو اللہ تعالٰی اسے بخش دیتا ہے، خواہ لڑائی سے بھاگا ہو۔ وہ کلمات یہ ہیں:

اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ

[المستدرک للحاکم: 511/1، حدیث: 1884]