ایک مومن کو جن اعمال کی پابندی کرنی چاہیے، ان میں صبح و شام کے اذکار بھی ہیں۔ ارشادِ باری تعالی ہے:
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا * وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا} [الأحزاب: 41، 42]
’اے ایمان والو! اللہ کا ذکر بہ کثرت کیا کرو، اور صبح و شام اللہ کی تسبیح ادا کرو’۔
صبح کے اذکار فجر سے لیکر طلوع شمس تک، اور شام کے اذکار عصر تا عشاء تک جب مرضی کر لیے جائیں۔ (المنح العلية:88)