ابو برزہ اَسلَمِی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:
“كانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَها، والحَدِيثَ بَعْدَها”.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونے، اور اس کے بعد جاگنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [بخارى:599]
عشاء سے پہلے سونے سے عشاء کی نماز فوت ہونے کا خدشہ ہے، اور عشاء کے بعد دیر تک جاگنے سے تہجد کے نوافل اور فجر کے فرائض ضائع ہونے کا امکان ہوتا ہے۔