سیدنا عبداللہ بن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ کہہ رہے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے ہوئے فرما رہے تھے:
لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ»، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: «انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ»
’’کو ئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہر گز تنہا نہ ہو مگر یہ کہ اس کے ساتھ کو ئی محرم ہو۔ اور کو ئی عورت سفر نہ کرے مگر یہ کہ محرم کے ساتھ ہو۔‘‘ ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میری بیوی حج کے لیے نکلی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پھر تو بھی جا اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کر۔‘‘
(ؒصحیح مسلم:1341)