سوال 7050

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا یہ کہہ سکتے ہیں کہ آج کا دن مجھ پر بہت ہی سخت گزر رہا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی ہاں اس طرح کہا جا سکتا ہے اصل میں تو دن رات کا بدلنا اور گرمی، سردی یا حالات کی سختی اللہ ہی کے نظام کا حصہ ہے، اس لیے ہم سب کچھ اللہ ہی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی گفتگو کے دوران عام انداز میں کہہ دے کہ “آج کا دن مجھ پر بہت بھاری رہا” یا “دن کافی سخت گزرا”، تو اس کی گنجائش موجود ہے۔ مجازی طور پر وقت یا دن کی طرف سختی منسوب کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ