عہدِ نبوی میں کئی ایک صحابہ کرام کتابتِ حدیث کا اہتمام کیا کرتے تھے، لہذا بعض صحائف کا ذکر کتبِ احادیث و تاریخ میں ملتا ہے۔ جن کے نام درجِ ذیل ہیں:
1۔صحیفہ صادقہ: یہ عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا۔ (المحدث الفاصل (ص: 367)
2۔ کتاب الصدقہ: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود لکھوایا تھا۔ (سنن الترمذي:621)
3۔ كتاب الفرائض: جو کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے لکھی تھی۔ (المعرفة والتاريخ (1/486)
4۔ صحیفہ علی رضی اللہ عنہ . (صحيح البخاري برقم (111)، (1870)، ومسلم برقم(1370)
5۔ صحیفہ عمر و بن حزمؓ : ۱۰ھ میں جب یمن کا علاقہ نجران فتح ہوا تو رسو ل اللہ ﷺ نے عمرو بن حزم کویمن کا عامل بنا کر بھیجا توانہیں ایک عہد نامہ تحریر فرما دیا جس میں آپ نے شرائع وفرائض وحدود ِاسلام کی تعلیم دی تھی۔ (صحيح ابن حبان:6559)