اچھا اخلاق جنت میں لے جاتا ہے

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنه نے رات کو قیام شروع کیا اور روتے ہوئے یہی کہتے رہے:

“اے اللہ! تو نے میری صورت بہترین بنائی ہے، میرا اخلاق بھی اچھا کر دے، یہی پکارتے رہے، حتی کہ فجر ہوگئی؛
سیدہ ام درداء رضی اللہ عنھا کہتی ہیں: اے ابو درداء! آپ رات سے حُسنِ خلق کی ہی دعاء مانگ رہے ہیں؟
فرمایا: بندۂ مؤمن اپنا اخلاق بہترین بنا لیتا ہے؛ حتی کہ اُس کا اچھا اخلاق اُسے جنت میں لے جاتا ہے، اور اگر اخلاق بدترین ہو؛ تو یہ اُسے جہنم میں لے جاتا ہے!”

(الزهد للإمام أحمد‏ : 264)