حق کی گواہی کو نہ چھپاؤ
ارشادِ بارى تعالى ہے:
{وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهُ مِنَ اللَّهِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ} [البقرة: 140]
“اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اس گواہی کو چھپائے جو اس کے پاس اللہ کی طرف سے موجود ہے، اور اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں”۔
ایک اور جگہ فرمایا:
’جو حق کو چھپاتے ہیں، ان پر اللہ تعالی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہوتی ہے‘۔ [البقرة: 159]