سلسلہ حجیتِ حدیث (1)
شریعت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ماننے کا مطلقا حکم ہے، اس میں قرآن اور غیر قرآن کی تفریق نہیں کی گئی:
{وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا } [الحشر: 7]
یعنی جو بھی رسول تمہیں دیں، اسے لے لو، اور جس سے منع کریں، رک جاؤ۔
یہ قرآن ہے یا حدیث، یہ رویہ نہ صحابہ کرام کے ہاں پایا جاتا تھا، اور نہ ہی یہ درست ہے۔ بلکہ یہ تفریق بین اللہ ورسولہ کے قبیل سے ہے، جس کی قرآنِ کریم میں مذمت ہے۔ [النساء: 150-152]