سوال (2398)
“الْحَيَاءُ مِنْ الْإِيمَانِ وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَالْبَذَاءُ مِنْ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ”
«حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے۔ اور بدکلامی بداخلاقی کا حصہ ہے اور بداخلاقی جہنم میں (لے جانے والی ہے»
مندرجہ بالا حدیث صحیح ہے؟
جواب
یہ حدیث مذکورہ سند و متن کے ساتھ سنن ابن ماجہ اور الادب المفرد للبخاری، وغیرہ میں مذکور ہے۔ اور سند و متن کے اعتبار سے صحیح ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ» [سنن ابن ماجۃ، کتاب الزھد، باب الحیاء، حدیث، 4184 ۔ الادب المفرد، للبخاری: حدیث، 1314)
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ