سوال 7055
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا کسی ملک کی کرنسی (مثلاً ایرانی کرنسی) سستی ہونے پر اسے زیادہ مقدار میں خرید کر اس نیت سے رکھنا کہ بعد میں اس کی قیمت بڑھے گی اور اسے مہنگا بیچ کر منافع کمایا جائے کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
وعلیکم السلام! جس طرح آپ سونا، چاندی یا ڈالر اور ریال خرید کر اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی ایرانی کرنسی رکھنا بھی بالکل جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ بس ایک بات کا خیال رکھیں کہ جب بھی آپ ان کا لین دین کریں تو وہ سودا نقد ہونا چاہیے، یعنی ادھار کے بجائے “اسی وقت لو اور اسی وقت دو” والے طریقے پر ہو۔ باقی اسے سنبھال کر رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




