سوال (3875)
ہمارے ہاں دیوبندی مسلک کی مسجد میں تہجد کے وقت مولوی صاحب کچھ الفاظ پڑھتے ہیں” حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر اللہ نور محمد صلی اللہ۔۔ کون و مکاں میں ہے اللہ، دونوں جہاں میں ہے اللہ، ظاہر باطن میں ہے اللہ، جسم و جاں میں ہے اللہ کیا یہ الفاظ درست ہیں؟
جواب
یہ زیادہ تر الفاظ ان کے خراب عقائد کے عکس ہیں، اصل بات یہ ہے کہ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ ہر جگہ میں ہے، جب ان سے وضاحت مانگی جائے تو وضاحت نہیں کریں گے، کیونکہ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وجودی طور پر ہر جگہ موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ