سوال 7164
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی صاحب علم بندہ مسنون طریقے سے مرغ کو ذبح کرنے لگے اور گردن کٹ جائے تو کیا یہ ذبح ہوا مرغ کھا سکتے ہیں؟
اہل علم و فضل جلدی جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جانور ذبح کرتے وقت قصدا گردن ساتھ اتار دینا ذبح کا غیر شرعی طریقہ ہے۔ البتہ اگر اللہ کا نام لے کر ہی ذبح کیا [الانعام: 119] اور غلطی سے گردن علیحدہ ہوگئی تو بالاتفاق ذبیحہ صحیح ہے گوشت حلال ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ




