سوال 7168

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
کیا جمعہ کی رات عشاء کی نماز میں سورة الجمعة و المنافقون کی تلاوت کرنا سنت ہے؟ بعض مساجد میں اس کا اہتمام دیکھا ہے۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عشاء کی نماز میں سورۃ الجمعہ اور سورۃ المنافقون، اور مغرب میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھنے کا ذکر بعض روایات میں ملتا ہے، اگرچہ ان کی سندوں میں کلام بھی ہے۔
لہذا اس کا ہمیشہ باقاعدہ اہتمام نہ کیا جائے کہ اسے لازم یا مستقل سنت سمجھ لیا جائے، بلکہ کبھی یہ سورتیں پڑھ لی جائیں اور کبھی دوسری سورتیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ